عمان میں کب سے بارشیں ہوں گی؟

مسقط: عمان کے محکمہ موسمیات نے مملکت میں بارش کی پیشگوئی کردی، اگلے ہفتے سے سلطنت میں برسات متوقع ہے۔

عمان میں اگلے ہفتے 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، عمان کے محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا کہ موسم کے تازہ ترین نقشے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ دھوفر گورنری کے ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کے لیے بادل بن رہے ہیں۔

اگلے ہفتے کے شروع میں بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ الحجر پہاڑوں پر بھی برسات ہوگی جو وادیوں کے اندر پانی کے بہاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیشنل سینٹر فار اَرلی وارننگ آف ملٹی پل ہیزارڈز کے ماہرین متوقع موسمی حالات اور ان میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

حکام نے عمان کے شہریوں اور رہائشیوں سے جاری کردہ بلیٹن اور رپورٹس پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

کمنتس

جدید تر اس سے پرانی