ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سوال پر امریکی ترجمان نے کیا کہا؟

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نےعافیہ صدیقی کی رہائی کہ درخواست کی ہے۔

جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان امریکا کے درمیان نجی سفارتی رابطےکےدرمیان میں نہیں آؤں گا، ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی قید سے متعلق محکمہ انصاف سے بات کرنے کو ترجیح دوں گا۔

ترجمان سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بھارتی انکوائری کمیٹی سےملاقاتوں پر سوال کیا گیا تو ترجمان نے کہا کہ بھارت کی انکوائری کمیٹی کےساتھ تحقیقات کو آگے بڑھانے کیلئے معلومات کا تبادلہ ہوا ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی انکوائری کمیٹی اپنی تحقیقات جاری رکھے گی ہم گزشتہ ہفتے کی بات چیت کی بنیاد پر مزید اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے اس تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر احتساب دیکھنا چاہتے ہیں قاتلانہ سازش کے بامعنی احتساب تک امریکا مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو گا۔

کمنتس

جدید تر اس سے پرانی