نیتن یاہو کا حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے لنبان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہد سربراہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نتین یاہو نے لبنان کے عوام کیلیے جاری خصوصی ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے حسن نصراللہ کے جانشین اور ان کے متبادل سب کو قتل کر دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ آج حزب اللہ پہلے کے مقابلے میں کمزور ہوگئی، اب لبنانی عوام ایک اہم دوراہے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا انتخاب ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس لے سکتے ہیں اور اسے امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کو گزشتہ ہفتے بیروت پر ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا تاہم اس بات کی اب تک کہیں سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

چند روز قبل الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین ہاشم صفی الدین لاپتا ہوگئے ہیں۔

لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ حزب اللہ کا جمعے سے چیئرمین ایگزیکٹو کونسل ہاشم صفی الدین سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ ہاشم صفی الدین اُس وقت زیرِ زمین ہیڈکوارٹر میں تھے جب اسرائیل کی جانب سے مریجہ میں فضائی حملہ کیا گیا۔

کمنتس

جدید تر اس سے پرانی