ٹوکیو : جاپان میں 9 افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے والے قاتل کو بالآخر 3 سال بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔
ملزم تاکاہیرو شِرائیشی جس کی عمر 30 سال تھی، کو سال 2017میں ایک نہایت دل دہلا دینے والے کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی، مشہور زمانہ کیس میں ملزم ٹوئٹر کلر کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اب تین سال بعد 30سالہ قاتل تکاہیرو شیراشی کو موت کی سزا دے دی گئی، مجرم کو ٹوکیو ڈیٹینشن ہاؤس میں انتہائی راز دارانہ طریقے سے پھانسی دی گئی۔
یہ خوفناک واقعہ زامہ شہر کیناگاوا میں پیش آیا، جو ٹوکیو کے قریب واقع ہے، ملزم نے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹوئٹر کے ذریعے رابطہ کرکے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جن میں 8 خواتین اور ایک مرد شامل تھے۔
ملزم کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ ان افراد کو کسی بہانے اپنے اپارٹمنٹ میں بلا کر انہیں گلا گھونٹ کر قتل کرتا اور پھر ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر دیا کرتا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر 15 برس سے لے کر 26 برس کے درمیان کی نوجوان خواتین ہوا کرتی تھیں۔
یہ ہلاکتیں اکتوبر 2017 میں اس وقت سامنے آئیں، جب پولیس کو متاثرین میں سے ایک شخص کی تلاش کے دوران ٹوکیو کے قریب جاپانی شہر زاما میں لاش کے بعض اعضاء ملے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے ایک 23 سالہ خاتون کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران اسے حراست میں لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جاپان میں سزائے موت اب بھی قانونی عمل ہے اور یہ پھانسی کے ذریعے دی جاتی ہے۔ اس عمل کو خاصا خفیہ رکھا جاتا ہے، حتیٰ کہ مجرم کو بھی عموماً صرف چند گھنٹے پہلے ہی اطلاع دی جاتی ہے کہ اُس کی پھانسی ہونے والی ہے۔
جاپان کی حالیہ پھانسی جولائی 2022 میں ایک اس شخص کو دی گئی تھی، جس نے سال2018 میں ٹوکیو کے ضلع اکیہابارا میں چاقو کے حملے سے 7 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
انسانی حقوق کے کارکنان اس عمل کو ذہنی اذیت کا باعث قرار دیتے ہیں، اس پھانسی کے بعد جاپان میں اب بھی 105 افراد سزائے موت کے منتظر ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں