مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
طبی ذرائع نے الجزیرہ کو تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید اور پانچواں زخمی ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے نابلس شہر کے مرکز میں کیا۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک خفیہ اسرائیلی یونٹ "چپکے سے شہر میں داخل ہوا اور ایک گاڑی پر گولیاں چلا دی”۔
فلسطینی دھڑوں نے حملے کے ردعمل میں نابلس میں جمعرات کو عام ہڑتال کی کال دی ہے۔
اسرائیلی اخبار ہاریٹز اور اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اسرائیلی فوج، اسرائیلی پولیس اور ملکی سلامتی کے ادارے شن بیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں