7اکتوبر حملے کا ایک سال مکمل ہونے پر حماس کا اہم بیان

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا غزہ جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اہم بیان آگیا ہے۔

ایک ٹیلی ویژن بیان میں ترجمان نے کہا کہ گروپ نے 7 اکتوبر کو "غزہ میں مزاحمت کے خلاف” اسرائیل کی طرف سے "بڑے حملے” کی منصوبہ بندی کی اطلاعات پر "پہلے حملہ” کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب مسجد اقصیٰ کے خلاف قابض کی جارحیت ایک غیر معمولی خطرناک مرحلے پر پہنچ گئی۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ اب ایک سال سے، جنگجو ایک مجرم دشمن کے ساتھ غیرمساوی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گروپ ’’ طویل جنگ‘‘ لڑتا رہے گا ہم نے جنگ میں طویل لڑائی جاری رکھنے کا انتخاب کیا جو کہ دشمن کے لیے تکلیف دہ اور مہنگی ہے۔

کمنتس

جدید تر اس سے پرانی