یو اے ای کے جانب سے لبنانی عوام کیلئے امدادی سامان روانہ

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے لبنان میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عوام کی مالی امداد کیلئے طیارہ روانہ کردیا گیا، جس میں متاثرہ بچوں اور خواتین کے لیے امدادی سامان موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ’یو اے ای لبنان کے ساتھ کھڑا ہے‘ مہم کے تحت 37 ٹن امداد کے ساتھ نواں امدادی جہاز روانہ کیا امارات کی جانب سے روانہ کیے جانے والا یہ نواں طیارہ ہے۔

یو اے ای حکام کا یہ اقدام لبنان کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے جو کہ موجودہ ہنگامی انسانی صورتحال کے تناظر میں دیا گیا ہے۔

UAE aid

لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج کی فراہمی صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی خصوصی ہدایت پرمتعلقہ حکام کی زیرِ نگرانی بھیجی گئی ہے۔

علاوہ ازیں امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انیشیٹیوز لبنان کو فوری طور پر غذائی امداد بھیج رہا ہے۔

یہ امداد جاری انسانی بحران اور تنازعات سے متاثر ہونے والے ڈھائی لاکھ افراد تک پہنچے گی اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے تقسیم کی جائے گی۔

کمنتس

جدید تر اس سے پرانی